ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  ناگالینڈ بھی آسام کی راہ پر، این آرسی کا فیصلہ

 ناگالینڈ بھی آسام کی راہ پر، این آرسی کا فیصلہ

Mon, 01 Jul 2019 23:12:10    S.O. News Service

گوہاٹی، یکم جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) آسام میں نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آرسی) کو اپ ڈیٹ کرنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد اب پڑوسی ناگالینڈ نے بھی اس طرح کی فہرست کو اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فہرست 60 دنوں میں تیار کی جائے گی جس کی شروعات 10 جولائی 2019 سے ہوگی۔جعلی اور فرضی سرٹیفکیٹ کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ناگالینڈ حکومت نے رجسٹر آف انڈینس انہیبی ٹینٹس آف ناگالینڈ (آرآئی آئی این)نافذ کرنے جا رہی ہے۔ناگالینڈ حکومت کے داخلہ کمشنر آر رام کرشنانے 29 جون کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں رجسٹر آف انڈینس انہیبی ٹینٹس آف ناگالینڈ (آرآئی آئی این)نافذ کئے جانے کی بات کہی گئی ہے۔اس کا مقصد ریاست میں رہنے والے تمام شہریوں کی فہرست تیار کرنا اور جعلی رہائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے روکنا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق فہرست کی تیاری کا کام 10 جولائی 2019 سے شروع ہو گا اور یہ کام دو ماہ یعنی 60 دنوں میں مکمل کیا جائے گا۔اس کیلئے ٹیم قائم کی جائیں گی جو دیہات اور شہروں میں جا کر شہریوں کی فہرست تیار کرے گی۔یہ ٹیمیں ناگالینڈ میں رہنے والے لوگوں کی تفصیلات تیار کرے گی،اس کے بعد حکومت اس فہرست کو شائع کرے گی۔بتا دیں کہ یہ ریاست بھی بنگلہ دیشی دراندازی کے مسئلے سے پریشان ہے اور ریاست میں وقتا فوقتا مختلف تنظیموں کی جانب سے بنگلہ دیشی بھگاؤ مہم چلائی جاتی رہی ہیں،مگر حکومت اب قانونی عمل کے تحت این آرسی کو اپ ڈیٹ کرکے غیر قانونی تارکین وطن کو ریاست سے باہر نکالنا چاہتی ہے۔دریں اثنا ناگالینڈ حکومت 30 جولائی کو قومی شہری رجسٹریشن (این آرسی) کا حتمی مسودہ شائع کرنے جا رہی ہے۔اس کے بعد ریاست میں غیر قانونی پناہ گزینوں کی آمد کا خدشہ کو دیکھتے ہوئے احتیاط کے طور پر آسام کی سرحد پر اضافی سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کی جا رہی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے ایک بلیٹن جاری کیا جس کے مطابق ریاستی حکومت نے ماب لنچنگ کو روکنے کے لئے ہر ضلع میں خصوصی ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کا قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مرکز نے قومی شہری رجسٹریشن کے آخری مسودے کی اشاعت کے بعد سیکورٹی کو ذہن میں رکھتے ہوئے آسام اور آس پاس کے علاقوں میں سیکورٹی سخت کرنے کے لئے پہلے ہی مرکزی نیم فوجی دستوں کے 22000 جوانوں کو بھیج دیا ہے۔بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت گاؤں کی کونسلوں کو محتاط رہنے اور غیر قانونی پناہ گزینوں کو گھسنے نہیں دینے کے ساتھ ہی انہیں کسی بھی طرح کا ملازمت نہیں دینے کے لئے خط لکھ رہی ہے۔


Share: